اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

مصباح الحق کا جمیکا میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

datetime 25  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، مصباح الحق جمیکا میں دس روز قرنطینہ کرنے کی وجہ سے قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آسکیں گے ۔دس روز تک جمیکا میں قرنطینہ کے بعد انہیں پاکستان واپسی کی اجازت ہوگی۔کیریبین میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی اورٹیسٹنگ کے نتائج میں صرف مصباح الحق ہی وہ واحد رکن تھے جن کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ۔ ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود مصباح الحق میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں۔ پی سی بی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ میزبان بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مصباح الحق کو دس روزہ قرنطینہ کے لیے جلد دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا، جہاں میڈیکل اسپیشلسٹ ان کی دیکھ بھال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…