جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سٹیل ملز کی بندش سے نجی ملوں کی چاندی تعمیراتی خام مال مہنگا ہونے سے کم لاگت رہائشی سکیم شدید متاثر

datetime 25  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)تعمیراتی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے بے گھر افراد کیلئے اعلان کردہ وزیر اعظم کی کم لاگت رہائشی اسکیم غیر موثر ثابت ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ملک کے بے گھر افراد کیلئے

کم لاگت رہائشی اسکیم کے اعلان کے بعد سے تعمیراتی سرگرمیوں میں استعما ل ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران سریا،سیمنٹ اور اسٹیل کی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔اس ضمن میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی بندش کے بعد سے نجی اسٹیل ملوں کی چاندی ہوگئی ہے اور انہوں نے اسٹیل مصنوعات من مانے داموں پر فروخت کرنا شروع کردی ہیں،سی پیک پراجیکٹ اور کم لاگت رہائشی اسکیم کے باعث اس وقت ملک میں تعمیراتی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اسٹیل کی تیار کردہ مصنوعات کی مانگ بڑھ گئی ہے جبکہ اسٹیل مل کی بندش سے نجی اسٹیل ملوں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے ،ذرائع نے اس ضمن میں مزید بتایا کہ اسٹیل مل کی بحالی سے نہ صرف آئرن و اسٹیل مصنوعات کی در آمدات کی مد میں قیمتی زرمبادلہ کے خرچ میں40فیصد کی کمی ممکن ہے بلکہ اسٹیل مل کی بحالی سے 12ہزار سے زائد افراد کو روزگار بھی میسر آسکے گا اور نجی اسٹیل ملوں کی اجارہ داری بھی ختم ہوسکے گی،اسٹیل مصنوعات کے ساتھ سیمنٹ ،رنگ اور تعمیرات میں استعمال ہونے والے دیگر خام مال کی قیمتوں میں بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث بے گھر افراد کیلئے اپنے گھر کے حصول کاخواب شرمندہ تعبیر نہ ہونے کا خدشہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…