جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد ملکی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

datetime 24  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی، آن لائن)آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم پاکستان کو موصول ہونے سے اسٹیٹ بینک ذخائر20ارب30کروڑ اور ملکی مجموعی ذخائر27ارب41کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کردہ رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی،ذخائر تاریخی بلند

ترین سطح پر پہنچ گئے،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں،اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے بہتر فیصلوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے نتیجے میں رقم پاکستان کو دی گئی،رقم کا آئی ایم ایف کے قرضوں سے کوئی تعلق نہیں،فنڈ موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے،اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر کی مالیت 27ارب 41کروڑ ڈالر ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے افغانستان سے اپنے عملے کے بحفاظت انخلاء پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پرمشکور ہیں ۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہوں نے افغانستان سے ادارے کے عملے کے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کے کلیدی کردار کو دادِ تحسین پیش کیا ہے۔

کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر اسٹیٹ بینک کے کردار کی بھی تعریف کی ۔خط میں کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پرمشکور ہوں، پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، پاکستان اور فنڈ کے مابین پارٹنرشپ پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…