ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سیر وتفریح کے شوقین بچوں، بڑوں کیلئے بری خبر

datetime 23  اگست‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی ) پنجاب بھر کے بچوں اور بڑوں کی واحد سستی تفریح گاہ بھی مہنگی ہوگئی ،لاہور چڑیا گھر سمیت دیگر وائلڈ لائف پارکس میں پارکنگ ،ٹکٹنگ کی مد میں اضافہ سے عام شہری کی جیب پر بوجھ بڑھ گیا، سیاحوں کی جانب سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ت

فصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحت اور معلومات کی غرض سے سیر وتفریح کے لیے آتی ہے،کورونا لاک ڈائون خسارہ اور مہنگائی کے اثرات اب براہ راست اس تفریح کو بھی ماند کرنے لگے ہیں۔پارکنگ میں موٹرسائیکل کی فیس 30 روپے گاڑی کی پارکنگ فیس 50 کردی گئی،سانپ گھر کو ٹھیکے پر دینے کے بعد اس مفت تفریح پر بھی 50 روپے کی ٹکٹ عائد کی گی تھی۔رواں ہفتے محکمہ جنگلی حیات نے داخلہ فیس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے بچوں کی ٹکٹ 20 سے 30 جبکہ بڑوں کی ٹکٹ 40 سے 60 کردی جبکہ چڑیا گھر کے اندر موجود کینٹیز پر کھانے پینے کی اشیا کے نرخ عام مارکیٹ کی نسبت کئی گناہ زیادہ ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 سے چھ افراد کو چڑیا گھر کی سیر کروانے کے لیے 500 سے زائد خرچہ آتا ہے جبکہ کئی سالوں سے چڑیا گھر میں کوئی نیا جانور دیکھنے کو نہیں ملا اور نہ ہی کوئی بہتر سہولیات میسر ہیں۔چڑیا گھر کی جانب سے ٹھیکے پر دی گئی کھلونوں کی دوکانوں پر اشیا کے ریٹس 4 گنا ہیں جبکہ بڑی کینٹن کی بندش کی وجہ سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…