پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کے25غریب ترین ملکوں میں سے 21افریقی نکلے

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا کے 25غریب ترین ملکوں میں سے 21کا تعلق افریقہ سے نکلاہے،جبکہ برونڈی دنیا کا غریب ترین ملک ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق کسی ملک میں غربت اور افلاس اس کی ترقی اور بڑھوتری کا جائزہ لینے اسے بالکل درست جانچنے کا طریقہ جی ڈی پی پر کی پیٹا یا مجموعی ملکی پیداوار اور فی کس آمدنی کا تخمینہ لگایا جانا ہے۔

یعنی اس ملک کی مجموعی پیداوار اور لوگوں کی فی کس آمدنی کتنی۔ جس میں کہ اشیا اور مخصوص وقت میں فراہم کی جانے والی سروسز کو سالانہ یا سہ ماہی بنیاد پر جانچا جاتا ہے۔اس فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے 2021 میں دنیا کے 25 غریب ترین ملکوں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔ ان غریب ملکوں میں کم تر ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں جس سے کہ یہ اپنی پیداواریت کو بڑھاسکیں۔جبکہ ان ملکوں میں وسائل کی تقسیم میں بھی بہت زیادہ عدم توازن پایا گیا اور یہ جنگ، بھوک اور قحط کا شکار بھی ہیں۔ ان ملکوں میں پہلے دس ممالک تو دنیا کے سب سے زیادہ غریب ملکوں میں شامل ہیں۔ جن میں سرفہرست افریقی ملک برونڈی ہے جس کی فی کس آمدنی 267.67 امریکی ڈالر ہے، دوسرے نمبر پر جنوبی سوڈان کی 303.15، تیسرے نمبر پر ملاوی 399.10، موزمبیق 455.01، ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو 456.89، وسطی افریقی جمہوریہ 480.50، افغانستان 499.44، مڈغاسکر 514.85،

سیرالیون 518.47 اور نائیجر 535.83 شامل ہیں۔ان میں سوائے افغانستان کے تمام ملکوں کا تعلق افریقہ سے ہے۔ جبکہ 25 غریب ترین ملکوں کی فہرست میں گیارہویں نمبر پر افریقی ملک اریٹیریا 585.16 امریکی ڈالر، چاڈ 639.85، یمن 645.13، لائیبریا 653.60، ٹوگو 690.28، ہیٹی 732.07، سوڈان 734.60، گیمبیا 746.33، گنی بسائو 766.75،

برکینا فاسو 768.83، روانڈا 823.40، تاجکستان 833.55، مالی 899.22، یوگنڈا 915.35 اور زمبابوے کی فی کس آمدنی 921.85 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔ اس فہرست میں سوائے ہیٹی (وسطی امریکا)، تاجکستان (وسطی ایشیا)اور یمن (مشرق وسطی، ایشیا)کے بقیہ بارہ ملکوں کا تعلق بھی افریقہ سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…