منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

طالبان نے بند قونصل خانوں کی تلاشی لی اور کیا چیز ساتھ لے گئے ، بھارتی میڈیا کا حیران کن دعویٰ

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی میڈیا نے افغان ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے قندھار اور ہرات میں بند بھارتی قونصل خانوں کی تلاشی لی گئی جس کا مقصد اہم دستاویزات کا حصول تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ

طالبان بھارتی قونصل خانوں میں پارک کی گئی گاڑیاں ساتھ لے گئے تاہم ذرائع کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا طالبان قونصل خانوں سے کوئی دستاویزات بھی اپنے ساتھ لے کر گئے ۔بھارتی میڈیا نے یہ دعوی بھی کیا کہ طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرنے والوں کی تلاش کے لیے گھر گھر چیکنگ کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کے علاوہ مزار شریف، ہرات اور قندھار میں قونصل خانے بھی کام کر رہے تھے لیکن کابل کا کنٹرول طالبان کے ہاتھوں میں جاتے ہی بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتی مشن بند کرتے ہوئے تمام عملے کو واپس بلا لیا۔دو روز قبل طالبان کی جانب سے بھارتی سفارتی عملے کو افغانستان سے نکلنے میں مدد فراہم کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…