منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

محکمہ ایکسائز نے اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی

datetime 21  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) محکمہ ایکسائز کی جانب سے اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی،گاڑی ٹرانسفر کیلئے استعمال ہونے والا ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ،لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ،گاڑی ٹرانسفر کیلئے استعمال ہونے والا ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔متوقع طور پر آئندہ ماہ سے بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز ہوتے ہی نئے ٹی اوفارم کا اجرا اور جاری شدہ ٹی او فارم بھی کینسل کر دیئے جائیں گے۔ایکسائز حکام کے مطابق جاری شدہ ٹی اوفارم بھی کینسل کر دئیے جائیں گے، ٹی او فارم 300روپے میں فروخت کیاجاتا ہے۔ شہری گاڑی کی فروخت کیساتھ ٹی اوفارم پرلکھ پڑت کرلیتے ہیں جبکہ شہری فارم لے کر کئی کئی سال گاڑی ٹرانسفر نہیں کراتے جس سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہو رہاہے،ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ اوپن لیٹر کے خاتمے سے ای چالاننگ بہتر ہوگی اور چالان بھی اصل مالکان کیگھروں میں جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…