دوشنبے (این این آئی)تاجکستان میں افغانستان کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ امراللہ صالح کو افغانستان کا حکمران تسلیم کرتے ہیں۔افغانستان کے آئین کے مطابق نائب صدر اول کو صدر کی غیر موجودگی میں ریاست کا سربراہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے تاجکستان میں افغانستان کے سفیر محمد ظاہر اکبر کے حوالے سے بتایا کہ اْنھوں نے اشرف غنی کے افغانستان سے فرار ہونے کو دھوکہ قرار دیا۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ اشرف غنی اپنے ساتھ 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بھی لے گئے ہیں، یاد رہے کہ 17 اگست کو افغانستان کے نائب صدر اول امر اللہ صالح نے خود کو ملک کا نیا نگران صدر قرار دیا تھا۔