پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھے لگتا ہے قائداعظم کا مقام بھی کسی دن چیلنج ہوجائے گا، احسن اقبال

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے بہت بڑا جھوٹ بولا ہے، یہ سمجھ رہے ہیں عمران خان سے پہلے دور جاہلیت اور پتھرکا زمانہ تھا، مجھے لگتا ہے قائداعظم کا مقام بھی کسی دن چیلنج ہوجائیگا،ماضی کی ہر کامیابی کو جھٹلانا اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ گزشتہ حکومتوں پر ڈالنا ان کا وتیرہ ہے، افغانستان کی صورتحال پر دنیا کی نظریں ہیں،

جو کچھ افغانستان کے نتائج ہوں گے اس کا پاکستان کو بھی سامنا کرنا پڑیگا،ان چیلنجز کا کوئی لیڈر، سیاسی جماعت یا ادارہ تنہا مقابلہ کرسکتا ہے؟، پوری قوم مل کر مقابلہ کرے، بدقسمتی سے ہم پر ایک ایسی حکومت بٹھائی گئی ہے جو تقسیم پیدا کرتی ہے۔وہ ڈاکٹر فضل چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت پاکستان سیاسی، اقتصادی اور خارجہ محاذ پر چیلنجز کا سامنا کررہا ہے،افغانستان کی صورتحال پر دنیا کی نظریں ہیں،جو کچھ افغانستان کے نتائج ہوں گے اسکا پاکستان کو بھی سامنا کرنا پڑے گا،ان چیلنجز کا کوئی لیڈر ، سیاسی جماعت یا ادارہ تنہا مقابلہ کرسکتا ہے،یہ چیلنجز تقاضا کرتے ہیں کہ پوری قوم ملکر انکا مقابلہ کرے ،بدقسمتی سے ہم پر ایک ایسی حکومت بٹھائی گئی ہے جو تقسیم پیدا کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ نے بدترین نااہلی کا مظاہرہ کیا ہے،قوم کو بتا رہے تھے کہ حکومت نے پالیسی میکرز نے معیشت کو تباہ کردیا ہے،وہ خوشخبری سنا رہے ہیں کہ 1972 کے بعد پہلی بار ملک ترقی کی راہ پر آیا ہے،ایسا کون سا الہ دین کا چراغ آیا ہے پتا لگنا چاہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم جب 2013 میں آئے تو ویژن 2025 بنایا جس میں 20 معیشتوں میں شامل ہونے کا ہدف رکھا،2014 میں اسکے آغاز پر بہت سے لوگوں نے ہمارا مذاق بنایا،دنیا نے دیکھا کہ ہم نے کس طریقہ سے اپنے منصوبہ پر عمل کیا،1947 سے لیکر 2013 تک پاکستان میں 18 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگے،ہماری حکومت نے 11 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگا کر دنیا کو دنگ کردیا ،سی پیک کی بنیاد رکھی تو لوگ ہم پر ہنستے تھے،وہی ناقدین کے منہ بند ہوئے جب 4 سال میں 29 ارب کے منصوبے کھڑے کرکے دیکھا دیئے۔ انہوںنے کہاکہ انکا کہنا ہے جیسے عمران خان سے پہلے پاکستان میں پتھر کا دور تھا،ڈر ہے پاکستان کو قائد اعظم کے بنانے کو بھی چیلنج کردیا جائے گاوزیر خزانہ نے بہت بڑا جھوٹ بولا کہ 1972 کے بعد سے پاکستان میں کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی،سقوط مشرق پاکستان کے دور میں سائد کوئی ترقی نہیں ہوسکتی تھی،مجھے فخر ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ حکومت میں آکر طویل مدتی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب خبریں آئیں گی اسٹیبلشمنٹ نے مسلم لیگ نون کو انتخابات میں کامیاب

نہیں ہونے دینا تو سرمایہ کاری رک گئی،انہوں نے آکر 30 فیصد ڈی ویلیویشن اور پالیسی ریٹ سوا 13 فیصد فیصلے کئے جو زہر قاتل ثابت ہوئے،پاکستان کو ویژن 2025 لانگ ٹرم منصوبہ بندی سے ڈی ٹریک کس نے کیا؟11 ویں پنج سالہ منصوبے میں ہمارا 3 ہزار ارب روپے کا ریکارڈ سرمایہ کاری کا تھا،انفراسٹرکچر میں 2 ہزار کلو میٹر موٹر ویز بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون تین سال ہوگئے

یہ حکومت کراچی پشاور ایم ایل ون منصوبہ کا آغاز نہیں کرسکیں،3 سال ہوگئے میر پور مانسہرہ موٹر وے کا منصوبہ شروع نہیں کرسکے ،چکدرہ شاہراہ کو آج تک یہ شروع نہیں کرسکے ،کے سی آر منصوبہ ہے آج تک شروع نہیں ہوسکے ،مسٹر شوکت ترین آپ کو معلوم نہیں پاکستان میں سب سے بڑی ترقی 2013 سے 2018 میں پلاننگ کمیشن نے کی تھی،دراصل آپ نے آکر پلاننگ کمیشن کا

بیڑا غرق کردیا ہے ،پاکستان اس وقت لانگ ٹرم پلان کے بغیر چل رہا ہے،آپ پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر چلا رہے ہیں،ملکر ہم نے پاکستان کی ترقی کا منصوبہ بنایا تھاآپ نے آکر اس منصوبہ بندی اور ترقی کو تسلسل کو تباہ کیا ہے،آپ کبھی بکری معیشت، کٹا اور مرغی معیشت بناتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال ٹورازم کے لئے ایک روپیہ نہیں تھا نہ اس سال ٹورازم پر کوئی بجٹ رکھا گیا ہے،

یہ حکومت زبانی کلامی دعووں کی حکومت ہے،99 فیصد غریب مہنگائی کے ہاتھوں کچلے جارہے ہیں اپنے لوگ امیر کررہے ہیں۔ انہوںننے کہاکہ ملک میں ایک تہائی آبادی اس وقت بجلی سے محروم ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ بجلی چوری نہیں روک سکتے، ناکامی کو پورا کرنے کے لئے بجلی کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں بجلی کی ڈیمانڈ کم کرے کی ضرورت نہیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے ہوتے

ہوئے ہم نے ترقی کا منصوبہ چلایا،18ویں ترمیم نے ہمیں تو کسی کام سے نہیں روکا،18 ویں ترمیم ہمیں کسی کام سے کرنے سے نہیں روکتی،اقتصادی ترقی کے لئے آپ کو ویژن چاہیے ،جو شخص گورننس اسٹریکچر کو نہیں سمجھتا وہ ملک کیسے چلائے گا۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ایک بیانیہ ہے وہ آئین پاکستان کا بیانیہ ہے،جو آئین پاکستان سے سر اونچا کرے گا ہم اسکی مخالفت کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…