کابل (آن لائن)افغانستان پر طالبان کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد لوگوں نے کابل سمیت دیگر شہروں کی مساجد میں پہلا جمعہ ادا کیا۔طالبان کی جانب سے
مساجد کے اماموں کو جاری کیے گئے پہلے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبوں میں شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب مساجد کے اماموں سے کہا گیا ہے کہ وہ کابل اور ملک کے تمام صوبوں میں اسلامی نظام اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔ طالبان نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ مساجد کے امام شہریوں کو ملک و قوم کی ترقی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں اور ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں۔طالبان نے کہا ہے کہ ا?ئمہ کرام شہریوں کو سمجھائیں کہ وہ دشمن کے منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔دریں اثنا طالبان قیادت نے طالبان اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔