منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 235 ملین ڈالر قرض کی منظوردے دی

datetime 20  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 235 ملین ڈالر قرض کی منظور دی ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ساڑھے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق یہ رقم نیشل ہائی وے کو بہتر بنانے کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔ اس منصوبے سے قومی شاہراہ این 55 کے 222 کلومیٹر کے شکار پور راجن پور سیکشن کو دو لین سے چار لین کیریج وے میں توسیع کی جائے گی۔ این 55 شاہراہ وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کوریڈور منصوبے کا حصہ ہے جو کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو قومی اور بین الاقوامی مراکز کے ساتھ منسلک کرتی ہے۔ اس منصوبہ سے سندھ اور پنجاب سے گزرنے والی اس شاہراہ کی استعداد کاری بہتر ہو گی. ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ منصوبہ سڑک کے حفاظتی نظام کو نافذ کرنے اور کسی بھی حادثہ کے بعد موثر رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے بس اسٹاپس، ایمرجنسی رسپانس سینٹرز اور ٹریفک پولیس کی سہولیات کی تعمیر کرے گا۔ بس سٹاپس اور ایمرجنسی رسپانس سینٹرز میں استعمال کنندگان بشمول بوڑھے، خواتین، بچے اور معذور افراد کے لیے مختلف سہولیات اور آرام کی جگہیں شامل ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…