بیروت۔۔۔۔ لبنان کی فوج نے داعش (دولت اسلامیہ شام وعراق) کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بچے کو شام کی سرحد کے قریب سے اپنی تحویل میں لے لیا۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی انٹلی جنس اداروں کی رپورٹ پر لبنان کی فوج نے شام کی سرحد کے قریب سے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی اہلیہ اور ان کے بچے کو تحویل میں لیا ہے ، جس کے بعد دونوں سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ابوبکر البغدادی نے رواں برس شام اور عراق کے مختلف علاقوں پر قبضے کے بعد وہاں خلافت کا اعلان کردیا تھا جب کہ امریکا نے انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔





















