کابل(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق افغان صدر اشرف غنی نے بھاری رقم اسمگل کرنے کی کوشش کی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان سے فرار کے دوران بھاری رقم اسمگل کرنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی ائیرپورٹ پر 50 لاکھ ڈالرز سے بھرے تھیلے چھوڑنے پر مجبورہونا پڑا۔اس حوالے سے تاجکستان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی تاجکستان میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجک فضائی حدود میں داخل ہوا اور نہ ہی یہاں اترا۔