جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

سیاسی جماعت بنانے سے متعلق شاہد آفریدی نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سماجی کارکن و گلوکار شہزاد رائے نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیدیا ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی حال ہی میں گلوکار شہزاد رائے کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئے جہاں

دونوں شخصیات نے سیاست میں انٹری سے متعلق گفتگو کی۔شہزاد رائے نے بتایا کہ میں راستے میں شاہد آفریدی سے گزارش کر رہا تھا کہ وہ سیاسی جماعت بنا لیں۔شہزاد رائے کے مطابق شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ انصاف اور تعلیم دو اہم اور بنیادی چیزیں ہیں جس پر میں نے شاہد آفریدی سے کہا کہ انصاف پر ایک سیاسی جماعت بنائی جا چکی ہے، اب ایجوکیشن پر برائے مہربانی آپ ایک پارٹی بنائیں۔گلوکار نے بتایا کہ میں راستے بھر شاہد آفریدی کو مجبور کرتا رہا تاہم وہ نہیں مانے اور ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی پارٹی نہیں بنانا چاہتا۔شہزاد رائے کی خواہش پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہزاد رائے مجھے مشورے دے رہے ہیں، وہ خود بھی آئیں، شہزاد خود یہ کام کیوں نہیں کرتے؟سابق کپتان کی پیشکش پر شہزاد رائے نے جواب دیا کہ اگر شاہد آفریدی سیاسی جماعت بناتے ہیں تو میں ان کی پارٹی جوائن کر لوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…