اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی سیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار افغان فورسز کو قرار دیدیا۔امریکی سیکرٹری خارجہ بلنکن نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز اپنے ملک کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو گئیں ، امریکا کابل کی سکیورٹی سے متعلق طالبان کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے، کابل میں طالبان کا داخل ہونا افغان فورسز کی ناکامی ہے ۔ دوسری جانب طالبان کو آگاہ کر دیا کہ اگر ہماری امریکی فوجیوںکو پر حملہ کیا گیا تو ہمار جواب پھر فیصلہ کن ہو گا ۔ تفصیلات کےمطابق امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ کابل میں موجود سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔