اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں امریکی سفارتخانے سے اڑتے ہیلی کاپٹر اور ویتنام سے انخلاء کی تصاویر دنیا بھر میں وائرل ہو گئیں، طالبان تیزی سے افغانستان کے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرتے جا رہے ہیں اور ان کی پیش قدمی کابل تک پہنچ گئی ہے، پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر دو تصاویر شیئر کیں ایک 1975ء میں ویتنام سے امریکہ اپنے شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال رہے اور دوسری تصویر میں چنیوک ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرتے دکھایا گیا ہے جس میں امریکی سفارتخانے کا عملہ اور شہری ہیں جنہیں ائیرپورٹ لے جایا جا رہا ہے۔ان تصاویر پر معروف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنا ردعمل دیا ہے، کئی صارفین نے اسے امریکہ کی پسپائی قرار دیا ہے۔