اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اتوار کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کی بھی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی/وسطی، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: بالائی و وسطی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔