کابل ٗانقرہ(این این آئی )کابل سے امریکی سفارتی عملے کے انخلا کی تیاریاں جاری ہیں اور حکام کی جانب سے اہلکاروں کو حساس نوعیت کا سامان تباہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیارپوٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاکہ امریکیوں اور اتحادیوں کے انخلا کے لیے 3000 امریکی
فوجی کل کابل ائیرپورٹ پہنچ جائیں گے۔ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا تھا کہ طالبان کابل کے اطراف فتوحات کے ذریعے دارالحکومت کو تنہا کر رہے ہیں، اس طرح وہ بعض اوقات خون بہائے بغیر بھی مخالفین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔امریکی حکام کی جانب سے افغانستان سے سفارتی عملے کو نکالنے کے لیے بھیجے گئے فوجیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفارت خانوں میں موجود حساس نوعیت کا سامان تباہ کر دیا جائے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے طالبان قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان سے کچھ بات چیت ہوئی ہے ممکن ہے کہ آنیوالے دنوں میں ان کی قیادت کی میزبانی کروں۔ترک میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے طالبان قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طالبان سے کچھ بات چیت ہوئی ہے ممکن ہے کہ آنیوالے دنوں میں ان کی قیادت کی میزبانی کروں۔ ترکی کے متعلقہ ادارے اس وقت کام کر رہے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے کہاکہ طالبان سے کچھ بات چیت ہوئی ہے ممکن ہے کہ آنیوالے دنوں میں ان کی قیادت کی میزبانی کروں۔