لاہور( این این آئی) صوبائی وزیرملک اسدکھوکھرکو قتل کرنے والے ملزم اور اس کی والدہ کے اکائونٹ میں ڈھائی کروڑ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مرکزی ملزم کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا۔ملزم کی والدہ کے بینک اکائونٹ میں 1 کڑور روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، دوسری طرف مرکزی ملزم ناظم کے بینک اکانٹ میں بھی ڈیڑھ کروڑ روپے پائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ مرکزی ملزم ناظم مقتول مبشر کھوکھر کے پاس بھائی سمیت ملازم تھا، پولیس یہ جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے کہ ناظم کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی، اس قتل کے پیچھے اصل ہاتھ کس کا ہاتھ ہے اور کس نے اتنی رقم ملزم کو دی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم ناظم روزانہ کی بنیاد پر اپنا بیان بھی تبدیل کر رہا ہے۔دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ناظم نے رقم جمع کرانے کے لیے جائیداد فروخت کرنے کا جعلی اسٹام پیپر بنوایا تھا جسے پولیس نے برآمد کر لیا ہے، ملزم نے بینک کو ظاہر کیا تھا کہ اس نے اپنی جائیداد فروخت کی ہے۔
مبشر کھوکھر قتل کیس: پولیس نے ملزم کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا،اہم انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































