پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

افغانستان میں مذاکرات اورسیاسی حل آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، عمران خان

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات اورسیاسی حل آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، امید ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اورسیاسی حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا، ترکی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں

وز یر اعظم سے ترک وزیردفاع خلوصی آ قار ننے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں علاقائی مسائل پربھی بات کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے دوطرفہ دفاعی تعاون پراطمینان کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی پرگہری تشویش کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آفت سے نمٹنے میں ترکی کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان منفرد باہمی تعاون اورباہمی اعتماد ہے۔ تمام مسائل بالخصوص مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی مستقل حمایت پرترکی کے شکرگزر ہیں، باہمی مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔افغانستان کے حوا لے سے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات اورسیاسی حل آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، امید ہے افغان رہنما آگے بڑھنے کیلیے ہم آہنگی کی اہمیت کو تسلیم کریں گے۔ افغان رہنما جامع، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ حاصل کریں گے۔ امید ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اورسیاسی حل کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھے گا ۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…