جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

ملک میں قبل ازوقت انتخابات ہوسکتے ہیں فیصل واوڈا

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سنیٹرفیصل واوڈا نے کہاہے کہ اگلے بجٹ کے بعد ہوسکتا ہے کہ ملک میں وقت سے 4 یا6 ماہ پہلے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ یہ میرا ذاتی تجزیہ ہے جو میں حکومت

کی کارکردگی کے بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی اس وقت حکومت کی تبدیلی کا سوچ رہے ہیں تو وہ صرف یہ خواب دیکھ سکتے ہیں مگر یہ بات حقیقت کے برعکس ہے، کسی میں ہمت نہیں ہے وہ اس وقت حکومت کو ہٹاسکے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی موجودہ پالیسی میں تسلسل ہونی چاہئے اور مجھے امید ہے کہ اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کو سادہ نہیں دو تہائی اکثریت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیماری کا بہانہ بناکر ملک سے بھاگ گئے اور اب ویزے کیلئے اپیلیں کررہے ہیں مگرکسی ن لیگی رہنما کو کوئی شرم نہیں آئی۔فیصل واوڈا نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان اس وقت تک کوئی خلیج نہیں آسکتی جب تک عمران خان نوازشریف کی طرح ملک دشمنی پر مبنی کوئی کام نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کام کرتا ہوں ن لیگیوں کی طرح غلامی نہیں کرتا اگر کل کو عمران خان کا کوئی بیٹا آجائے تو میں ان کی نیچے کام نہیں کروں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…