ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دھاندلی کا نیا منصوبہ قرار دے دیا

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دھاندلی کا نیا منصوبہ قرار دے دیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ ووٹ چور حکمران نے اب جدید طریقے سے ووٹ چوری کا نیا منصوبہ بنایا لیا ہے

انتخابات کروانا آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ووٹنگ مشین تحریک انصاف کا آئندہ انتخابات میں ووٹ چرانے کا نیا منصوبہ ہے نیر بخاری نے الیکشن کمیشن سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو نظرانداز کرکے ووٹنگ مشین متعارف کروانا کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کے مترادف ہے ووٹنگ مشین پر تحریک انصاف نے پارلیمان سمیت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا نیر بخآری نے مزید کہا کہ حکومت دیگر ممالک کی مثال دیکھ لے جہاں ووٹنگ مشین کا استعمال نہیں ہوا اپوزیشن کے ووٹنگ مشین پر شدید تحفظات ہیں،حکومت انتخابی اصلاحات کے اہم معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہینیر بخآری نے مزید کہا کہ ووٹنگ مشین کے اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کا کردار نظر آ رہا ہے اور نہ ہی اپوزیشن سے بات چیت کی گئ، نیر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو نظرانداز کرنے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین مشکوک بن گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی علاقے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اور پسماندہ علاقہ جات میں شرح خواندگی کم ہے نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے زریعے حکومت ووٹ چرانے کے منصوبے پر عمل کرنا چاہتی ہیں چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا ووٹ پر ڈاکہ نا منظور عوامی نعرہ بن چکا ہے پیپلز پارٹی ووٹ کے حق کے استعمال گنتی اور نتائج بارے کسی بھی مشکوک منصوبے کی مخالفت کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…