ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف آزاد کشمیر کو حکومت سازی میں شدید مشکلات کا سامنا بیرسٹر سلطان نے صدر کا عہدہ سنبھالنےکیلئے11 وزارتوں کی شرط رکھ دی

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف آزاد کشمیر کو حکومت سازی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیرسٹر سلطان نے گیارہ وزارتوں کی شرط پر صدارت کا عہدہ لینے کی حامی بھر لی ہے یاسر سلطان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تنویر الیاس گروپ کابینہ کی تشکیل کا

اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہا رکر دیا ہے۔ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کو کابینہ کی تشکیل میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔زیادہ سے زیادہ وزراتیں لینے کے لیے کوشاں گروپس نے کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہا ر بھی کر دیا ہے ایک طرف سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی قیادت میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر سمیت اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارتوں کی تقسیم، صدارتی الیکشن اور کشمیر کونسل کے انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی پارٹی رہنماؤں نے تشویش کا اظہا رکیا۔ اراکین نے کہاکہ وزارتوں کی تقسیم آزاد کشمیر حکومت اور وزیر اعظم کا اختیار ہے،آزاد کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر وزارتوں کی تقسیم قبول نہیں کریں گے۔دوسری جانب پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت بھی گزشتہ روز ہم خیال ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زیادہ وزارتیں اپنے گروپ کے ا راکین کودلانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 16 رکنی کابینہ تشکیل دئییجانیکا امکان ہے زرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ نے صدارت لینے کا مشروط فیصلے کے ساتھ گیارہ وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں گروپس کابینہ میں زیادہ سے زیادہ وزارتیں لینے کے لیے پنجہ آزمائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…