ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر بھوک کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کے 20 مختلف ممالک میں بھوک کے بحران کا خطرہ ہے۔ سیاسی تنازعات، کورونا وائرس کی وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید اثرات کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے اس حوالہ سے مثبت اقدامات نہ کئے تو دنیا کے 20 مختلف ممالک میں شدید بھوک کے بحران میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر 3 کروڑ 40 لاکھ افراد انتہائی غذائی قلت کا شکار ہیں اور بھوک کی وجہ سے موت کے قریب ہیں۔ڈبلیو ایف پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی نے کہا ہے کہ ” ہمیں مستقبل میں تباہی کا خدشہ ہے”۔ تنازعات کے نتیجہ میں قحط، ماحولیاتی تبدیلیوں اور کووڈـ19 کی عالمی وبا کے باعث لاکھوں خاندان بھوک کا شکار ہونے کے قریب ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت جنگ زدہ یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائیجریا میں بھوک کی وجہ سے برا حال ہے۔ اس کے علاوہ افریقی ممالک میں غذائی قلت کے شدید مسائل اور افغانستان، شام ، لبنان اور ہیٹی میں بھی شدید بھوک میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…