ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن ) بھارت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ، مزارشریف میں قونصل خانہ بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت افغانستان کے شہر مزار شریف میں اپنا قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر رہا ہے اور

وہاں تعینات اپنے تمام سفارتکاروں اور سکیورٹی حکام اور دیگر بھارتی شہریوں کو نکال رہا ہے ، اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مزار شریف میں حالات اتنے اچھے نہیں ہیں ، اس لیے قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے اور وہاں تعینات تمام سفارت کاروں اور سکیورٹی حکام کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے واپس لایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں بھارت نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے، کابل میں بھارتی سفارت خانے کی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث کمرشل پروازیں بند ہو رہی ہیں اس لیے تمام بھارتی شہری پروازیں بند ہونے سے پہلے سفر کا انتظام کریں۔افغانستان میں کام کرنے والی بھارتی کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فلائٹس بند ہونے سے پہلے فوری طور اپنے بھارتی ملازمین کو کام سے ہٹا دیں ، افغانی یا دیگر غیر ملکی کمپنیوں میں کام کرنے والے شہری بھی فوری طور پر اپنے مالکان کو بھارت کے سفر کا کہہ دیں اس کے لیے بھارتی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق تمام بھارتی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ای میل کے ذریعے یا افغان دارالحکومت کابل میں موجود بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کروائیں اس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں کام کرنے والے میڈیا کے افراد کو بھی سفارت خانے سے بریفنگ لینے کا کہا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…