ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

صوبائی حکومت کا انتقال کرنیوالے ملازمین کی تنخواہ جاری رکھنے کا فیصلہ

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ نے انتقال کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک جاری رکھنے کا طریقہ کار بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بیماری کے کوٹہ پر بھرتی کی اہلیت )

ریویزن آف ایلی جیبلیٹی فار ریکروٹمنٹ انڈر ڈیزیز کوٹہ( سے متعلق غور کیا گیا۔اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ ڈیزیز کوٹہ 2 ستمبر 2002 سے قابل عمل ہوگا۔ جو سرکاری ملازمین ستمبر 2002 سے پہلے انتقال کر گئے وہ ڈیزیز کوٹہ میں شامل نہیں ہوں گے۔اگر انتقال کرنے والے ملازم کا بچہ چھوٹا یا کم عمر ہے تو ان کو 2 سال کے اندر متعلقہ ادارے کو آگاہ کرنا ہوگا۔ بچہ جیسے ہی 18 سال کی عمر کا ہوجائے تو 3 مہینوں کے اندر کوٹہ سسٹم کے تحت درخواست جمع کرانی ہوگی۔ جو ملازمین غیر شادی شدہ ہیں تو اس کے بہن یا بھائی ڈیزیز کوٹہ کے مستحق ہوں گے۔وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری فنانس کو ہدایت کی کہ ایسا طریقہ بنایا جائے جس میں انتقال کرنے والے ملازمین کی تنخواہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک جاری رہے۔وزیراعلی نے امتیاز شیخ، جام خان شورو اور مرتضی وہاب پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ جو ایسے مالی پیکیج تجویز کرے گی، جس سے انتقال کرنے والے ملازمین کو فوری مالی مدد مہیا کیا جاسکے۔ کمیٹی ایک جامع پیکیج تجویز کرے گی۔ کابینہ نے ڈیزیز کوٹہ کی منظوری دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…