لندن(این این آئی ) لندن میں کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں نے مظاہرے کرتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے کے اسٹوڈیو پر دھاوا بول دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں کرونا ویکسین مخالف مظاہرین نے احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین ویکسین پاسپورٹ اوربچوں کوویکسین لگانے کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرین کا موقف تھا کہ سفرکیلئیپاسپورٹ
کیساتھ ویکسین کومشروط قرار سراسر زیادتی ہے۔احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی، اسی دوران چند مشتعل مظاہرین نے وائٹ سٹی میں برطانوی نشریاتی ادارے کے سابق ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے درجنوں مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے ٹیلی ویژن سینٹر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پولیس افسران نے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ میڈیا نے ویکسین اور لاک ڈائون کے بارے میں کئی سازشی نظریات کو فروغ دیا، فساد کی جڑ میڈیا ہے، اسے ختم کرنا ہوگا۔واقعے سے متعلق میٹرو پولیٹن پولیس نے بیان جاری کیا کہ ہم مظاہرین کے گروہ سے آگاہ ہیں اور ان پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں، اس وقت وہ وائٹ سٹی کے ووڈ لین میں تجارتی احاطے میں موجود ہیں، ابھی تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر افسران موجود ہیں اور حالات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھاکہ احتجاج کا مقصدبرطانوی نشریاتی ادارے کی کرونا وائرس کی کوریج ہے، وائٹ سٹی سائٹ اب برطانوی نشریاتی ادارے کا اسٹوڈیو آفس نہیں ہے ، آٹھ سال قبل وسطی لندن میں براڈکاسٹنگ ہائوس منتقل ہوئی تھی جب پبلک براڈ کاسٹر نے اپنے ٹیلی ویژن سینٹر ہیڈ کوارٹر کو بند کر دیا تھا۔