جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بجلی سبسڈی کا خاتمہ عوام کی چیخیں نکلیں گی اور زوردار جھٹکا لگے گا چیئر مین نیپرا کے اعلان نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین نیپرا نے بجلی سبسڈی ختم کرنے کی حکومتی تیاریوں پر کہا ہے کہ عوام کی چیخیں نکلیں گی اور زوردار جھٹکا لگے گا۔نیپرا میں پاورسیکٹر سبسڈیز کو ٹارگٹڈ بنانے کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت ہوئی۔حکام پاورڈویژن نے کہا کہ چھ ما ہ کی کھپت پر پروٹیکٹڈ صارفین کی کٹیگری بنانے کی تجویز ہے، سروے

سے پتا چلا کہ دو سو یونٹ والے صارفین کے پاس لگڑری آئٹمز نہیں ہوتے، لہذا دوسویونٹ والے صارفین کو پروٹیکٹڈ صارفین کی کٹیگری میں رکھا جائے گا، حکومت احساس پروگرام کے ذریعے صارفین کو سبسڈی دے گی، دو سویونٹ والے صارفین مستقبل میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے بھی مستثنیٰ ہوں گے ، جب تک چیزیں شناختی کارڈ سے منسلک نہیں ہوتیں اس وقت تک پلان دیاہے، لائف لائن صارفین کی حد پچاس یونٹ سے بڑھا کر سویونٹ کررہے ہیں، سبسڈی تمام صارفین کی بجائے سماجی و اقتصادی بنیادوں پر دی جانی چاہیے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اگر ایک صارف چھ ماہ میں 200 یونٹ سے اوپر چلا گیا تو وہ پروٹیکٹڈ سے نکل جائیگا، ہم نے قوم کو ذہنی مریض نہیں بنانا ہم نے بجلی بل کو سادہ بناناہے،پاور ڈویژن حکام نے جواب دیا کہ فیز ون میں کراس سبسڈی کی کوئی تبدیلی نہیں لارہے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آپ ہمارے پاس سلیبز لے کر آئے ہیں، دوسرے مرحلے میں حکومتی ٹیرف لے کر آئیں گے،

لوگوں کی چیخیں دوسرے فیز میں نکلیں گی اور انہیں زور کا جھٹکا لگے گا، اس پوری حکمت عملی کے لیے پانچ سال کا عرصہ کیوں لگیگا، مجھے شک ہے کہ اگر ہم آج فیز ون منظورکردیں کل فیز ٹو آجائے گا، سلیبز کی منظوری اور چیز ہے اور اسکا ٹیرف اورچیز ہے، ضروری نہیں کہ اگر سلیبز کی منظوری دے دی تو ٹیرف سٹرکچر بھی منظورکردیں۔

حکام پاور ڈویژن نے جواب دیا سبسڈیز اور کراس سبسڈیز کو مرحلہ وار کم کریں گے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا پاورانڈسٹری کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں، ہم ٹیکنیکل اینڈ ڈسٹریبیوشن لاسز سے مطمئن نہیں ہیں، ڈسکوز کے بورڈز میں قابل افراد کو لایاگیاہے، پاورسیکٹر میں سستی روی سے سہی مگر تبدیلی آرہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…