ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ نے وضاحت پیش کی ہے کہ کورونا ویکسین سے استثنیٰ زمروں میں شامل شہریوں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق توکلنا ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہیں کوروناویکسین لگوانے
سے استثنیٰ حاصل ہے ان کے ساتھ ایسے ہی معاملہ ہوگا جیسے ویکسین یافتہ افراد کے ساتھ ہوتا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے واضح کیا کہ جن لوگوں کو کورونا ویکسین سے استثنی دیا گیا ہے، توکلنا میں ان کا یہی اسٹیٹس دکھایا جائے گا اور ان پر پابندی نہیں ہوگی۔ کورونا ویکسین سے استثنیٰ کا اسٹیٹس کے حامل شخص کے ساتھ رویہ ویسے ہی رکھا جائے گا جسے ویکسین لگانے والے ساتھ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب نے چین کی ساختہ سائنوفارم یا سائنوویک کی ویکسین لگوانے والے غیرملکی سیاحوں کو اپنی منظورشدہ چارویکسینوں میں سے کسی ایک کا اضافی انجیکشن لگوانے کی صورت میں مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اپنے ای ویزا پورٹل میں کہا کہ جن مہمانوں نے سائنوفارم یا سائنوویک کے دونوں انجیکشن لگوا رکھے ہیں، انھیں منظورشدہ چار ویکسینوں میں سے کسی ایک کا اضافی انجیکشن لگوانے کی صورت میں خوش آمدید کہا جائے گا۔سعودی عرب نے اب تک کووِڈ19کی چارویکسینیں فائزر،بائیو۔این ٹیک ، ماڈرنا ، آکسفورڈ،آسٹرازینیکا اور جانسن اینڈجانسن،کے استعمال کی منظوری دی ہے۔چین کی دونوں ویکسینوں میں سے کسی ایک کے دونوں انجیکشن لگوانے غیرملکی سیاح ان میں سے کسی ایک ویکسین کا اضافی انجیکشن لگوا سکتے ہیں۔