پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

اعدادوشمار کے لحاظ سے پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین ٹی 20 بائولر موجود

datetime 6  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کو دنیائے کرکٹ کی بہترین بائولنگ سائیڈز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جس نے وسیم اکرم ، وقار یونس ، شعیب اختر ، ثقلین مشتاق اور ان جیسے بہت سے عالمی معیار کے بائولر پیدا کیے ہے۔ قومی ٹیم نے آئی سی سی کے 3 ٹورنامنٹ جیتے ہیں

جن میں 1992ء کا کرکٹ ورلڈ کپ ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009ء اور 2017ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں۔ پی ٹی وی سپورٹس کے مطابق پاکستان کے بولنگ ڈیپارٹمنٹ نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، عمر گل ، سعید اجمل اور شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی میں ٹاپ ٹین وکٹ لینے والوں میں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 9 پاکستانی بولرز نے 50 سے زائد ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملک کی طرف سے سب سے زیادہ ہیں۔شاہد آفریدی ، عمر گل ، سعید اجمل ، محمد عامر ، محمد حفیظ ، شاداب خان ، سہیل تنویر ، عماد وسیم اور حسن علی وہ 9 پاکستانی بائولرز ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔پاکستان کے بعد انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں ایسی ہیں جن کے پاس ٹی ٹونٹی مقابلوں میں کم از کم 50 وکٹیں لینے والے 4 بائولرز ہیں ۔ 5 مرتبہ ورلڈ کپ چیمپئن رہنے والے آسٹریلیا واحد ٹاپ پلیئنگ کرکٹ ملک ہے جس کے پاس 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والا کوئی بائولر نہیں ہے ۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مچل سٹارک اور سابق آل راؤنڈر شین واٹسن 48 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلین کھلاڑی ہیں۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 50 وکٹیں لینے والے بائولرز کا حامل ملک پاکستان ہے جس کے 9 بائولرز نے یہ کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت کے 4،4 ، ویسٹ انڈیز ،سری لنکا اور آئرلینڈ کے 3،3 جب کہ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش ، اور افغانستان کے 2، 2 بائولرز اب تک یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں جب کہ آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی ابھی تک یہ اعزاز اپنے نام نہیں کرسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…