بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

سانس کی تکلیف ہو یا پھر بالوں کے مسائل ختم بڑی الائچی کھانے کے 6 بہترین فائدے

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایک بہت ہی خوشبودار بیج بڑی الائچی پوری دنیا میں بہت مشہور ہے ۔ اسے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ بڑی الائچی کے بے شمار فوائد ہیں جسے بڑی الائچی کے دانے چبانے سے آپ کی بھوک میں اضافہ ہوتا ہے اور پیٹ صحیح رہتا ہے ۔

اس کے علاوہ بڑی الائچی کے تیل کی مالش سے ذہنی تناؤ کم میں آرام ملتا ہے یہ آپ کو ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ میں سکون دیتاہے۔کے فوڈ کے مطابق بڑی الائچی کے دانوں میں سانس کی تکلیف دور کرنے کی طاقت ہوتی ہے ۔ ایک بڑی الائچی کے دانے چبانے سے سانس کی تکلیف میں راحت ملتی ہے ۔ نزلہ زکام میں بڑی الائچی کاقہوہ بنا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے ۔بڑی الائچی کے دانوں میں ایسے جوسز موجود ہیں جو دانت کی تکلیف میں راحت دیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑی الائچی کی مدد سے آپ منہ کی بدبو سے نجات پا سکتے ہیں ۔ یہ آپ مسوڑھوں کو بھی صحت مند رکھتی ہے ۔بڑی الائچی میں دو قسم کی اینٹی آکسیڈنٹس ہیں ۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس بڑی آنت کے کینسر ، بریسٹ کینسر ، جگر کے کینسر اور رحم کے کینسر کے جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں ۔یہ کینسر کے جراثیم کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں ۔بڑی الائچی کے تیل سے آپ کی کھوپڑی صحت مند رہتی ہے ۔ یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور آپ کے بالوں کو لمبا گھنا اور مضبوط کرتا ہے ۔بڑی الائچی سے قبض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے ۔بڑی الائچی کے اجزاء نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں اور آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں ۔ ایک بڑی الائچی کے دانوں کو آدھ کپ دھی میں ملا کر کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔بڑی الائچی کے روزانہ استعمال سے آپ کا دل مضبوط رہتا ہے ، بلڈ پریشرنارمل رہتا ہے اور بڑی الائچی کے استعمال سے خو ن نہیں جمتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…