پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

’’ نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے ‘‘ن لیگ کا اعلان

datetime 6  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے ،جب تک ان کا علاج نہیں ہوجاتا

اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کرائے کے ترجمان روئیں، پیٹیں، جھوٹے الزامات لگاتے رہیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے ۔مریم اورنگز یب نے کہاکہ کرائے کے ترجمان خوامخواہ ہلکان نہ ہوں، نوکری بچانے کے لئے نوازشریف کی صحت پر سیاست سے باز آئیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹ چوری سے مسلط ہونے اور تین سال سے جھوٹ پر حکومت چلانے والے صحت پر سیاست نہ کریں تو اور کیا کریں؟ ،گھٹیا سیاست پر اترآنے کا مطلب ہے کہ جعلی حکومت کی کھوکھلی سیاست اور جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام پر کرپشن اورمہنگائی کا عذاب مسلط کرنے، ملک کا بیڑہ غرق کرنے والے جھوٹے کس منہ سے بیانات دے رہے ہیں؟ ،جن کی وفاداری اقتدار اور نوکری کے مطابق بدلتی رہتی ہے ، وہ جھوٹ بول کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش میں ہیں ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ کرائے کے ترجمان دھمکیاں دینے، یاوہ گوئی کرنے، جھوٹے الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور شرم کریں ،دوسروں کی صحت پر سیاست کرکے کرائے کے ترجمان اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں، بہتر ہوگا زبان کو لگام دیں ۔انہوں نے کہاکہ گھبرانے اور جیل جانے کی باری ان کی ہے جو کرپشن اور مہنگائی کرتے ہوئے نہیں گھبراتے ۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے الزامات کے باوجود نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ وطن واپس آئے اور جیل گئے، آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ،نوازشریف اپنی اہلیہ کو جب بستر مرگ پر چھوڑ کر وطن آئے تھے، کرائے کے ترجمان اس وقت بھی جھوٹ کی سیاست کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جن کے پلے نئیں دھیلہ وہ صرف شہبازشریف کے نام اور نوازشریف کی صحت پر ہی سیاست کرسکتے ہیں، سیاسی یتیموں کی بے بسی پر ترس آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…