جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 6  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے ،جب تک ان کا علاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نوازشریف برطانیہ میں ہی رہیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ کرائے کے ترجمان روئیں، پیٹیں، جھوٹے الزامات لگاتے رہیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے ۔مریم اورنگز یب نے کہاکہ کرائے کے ترجمان خوامخواہ ہلکان نہ ہوں، نوکری بچانے کے لئے نوازشریف کی صحت پر سیاست سے باز آئیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹ چوری سے مسلط ہونے اور تین سال سے جھوٹ پر حکومت چلانے والے صحت پر سیاست نہ کریں تو اور کیا کریں؟ ،گھٹیا سیاست پر اترآنے کا مطلب ہے کہ جعلی حکومت کی کھوکھلی سیاست اور جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام پر کرپشن اورمہنگائی کا عذاب مسلط کرنے، ملک کا بیڑہ غرق کرنے والے جھوٹے کس منہ سے بیانات دے رہے ہیں؟ ،جن کی وفاداری اقتدار اور نوکری کے مطابق بدلتی رہتی ہے ، وہ جھوٹ بول کر اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش میں ہیں ۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ کرائے کے ترجمان دھمکیاں دینے، یاوہ گوئی کرنے، جھوٹے الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور شرم کریں ،دوسروں کی صحت پر سیاست کرکے کرائے کے ترجمان اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں، بہتر ہوگا زبان کو لگام دیں ۔انہوں نے کہاکہ گھبرانے اور جیل جانے کی باری ان کی ہے جو کرپشن اور مہنگائی کرتے ہوئے نہیں گھبراتے ۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے الزامات کے باوجود نوازشریف اپنی بیٹی کے ہمراہ وطن واپس آئے

اور جیل گئے، آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں ،نوازشریف اپنی اہلیہ کو جب بستر مرگ پر چھوڑ کر وطن آئے تھے، کرائے کے ترجمان اس وقت بھی جھوٹ کی سیاست کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ جن کے پلے نئیں دھیلہ وہ صرف شہبازشریف کے نام اور نوازشریف کی صحت پر ہی سیاست کرسکتے ہیں، سیاسی یتیموں کی بے بسی پر ترس آتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…