بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کامیاب جوان پروگرام آئی ایم ایف بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے پاکستان میں جاری کامیاب جوان پروگرام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں میں قرض

کی تقسیم اور تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا،سربراہ کامیاب جوان پروگرام نے منصوبے کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان کی کل آبادی کا 68فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، تقریباً 20 لاکھ نوجوان ہر سال جاب مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو اتنی بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع دینا بہت بڑا چیلنج تھا، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوا۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے کے ذریعے ہزاروں نوجوان اپنا ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے، پروگرام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو اسکلز سکالرشپ اور ہائی ٹیک کورسز کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف نمائندہ نے پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے کئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ٹریسا ڈبن سنچے نے نوجوانوں کیلئے حکومتی اقدامات اور ویژن کو بھی سراہا، پورٹل پر قرض کے اعداد و شمار کے حوالے سے دی گئی تفصیلی معلومات میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ٹریسا ڈبن نے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو لون اسکیم سے متعلق معلومات تک رسائی دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…