جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف کیخلاف نئی انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی ہے ،(ن )لیگ کا شدید ردعمل

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی اور ہراساں کرنے کی ایک اوراوچھی کوشش ہے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ 3 سال میں عدالتوں اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ ، نام نہاد احتساب کا عمران صاحب کا بیانیہ نیست ونابود ہوچکا ہے لیکن ان کے حسد کی آگ بجھ نہیں سکی ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کو آٹا، چینی، بجلی گیس، ایل این جی سکینڈلز نظر نہیں آتے ، شرم آنی چاہئے ،نیب ایگزیکٹوبورڈ کو اربوں روپے کے رنگ روڈ سکینڈل، دوائی سکینڈل دکھائی نہیں دیتے ۔انہوں نے کہاکہ مہنگی اور تاخیر سے منگوائی جانے والی ایل این جی کے اربوں روپے کا سکینڈل میں نیب کو کیس نظر نہیں آتا،نیب کو عمران صاحب کا ہیلی کاپٹر کیس نظر آتا ہے نہ دوائی چور، ایل این جی چور وزیر مشیر نظر آتے ہیں ،عمران صاحب چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں تو کمشن بنادو ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر مشیر پکڑے جائیں تو وزارت بدل دو، واہ عمران صاحب، یہ کیا ہے آپ نے طاقتور کو قانون کے نیچے؟عمران صاحب اے ٹی ایمز اور مافیاز کو سہولت دیں لیکن نیب کو نظر نہیں آتا ، یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…