پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

ایمریٹس نےکن 11 ممالک کیلئے پروازوں کا اعلان کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے منگل کے روز ان 11 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہےجہاں پھنسے ہوے یو اے ای کے رہائشی یو اے ای واپسی کا سفر کر سکتے ہیں۔ بشرطیکہ کے ان رہائشیوں نے یو اے ای میں سے

ہی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوئی ہوں۔ ایئر لائن کی جانب سے اپنے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 5 اگست سے درج ذیل ممالک سے یو اے ای واپس آنے کے اہل رہائشیوں کو یو اے ای کا سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔فیصلے کا اعلان متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی نے کیا۔ذرائع کے مطابق سفری پابندیاں نرم کرنے کا حالیہ اعلان 6 ممالک کے لیے کیا گیا،6 ممالک میں پاکستان، سری لنکا،بھارت،نیپال نائیجیریا اور یوگینڈا شامل ہیں اوران ممالک کے کارآمد یو اے ای ریذیڈینسی پرمٹ رکھنے والے کورونا ویکسین شدہ شہری متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکیں گے۔متحدہ عرب امارات کی ان ممالک کے شہریوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی 5 اگست سے نافذ العمل ہو گی۔پابندیوں میںنرمی کے بعد متحدہ عرب امارات میں رہائشی پرمٹ رکھنے والے کورونا ویکسین شدہ شہری یو اے ای کا سفر کر سکیں گے۔ متحدہ عرب جانے کے خواہشمندوں میں ہیلتھ ورکرز ڈاکٹر،نرسز اور ٹیکنیشنز ،متحدہ عرب امارات کے ایجوکیشن سیکٹر میں کام کرنے والے اور سرکاری محکموں میں کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔ یادرہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان ،نیپال ،یوگنڈا، سری لنکا نائجریا اور بنگلہ دیش کے شہریوں کے یو اے ای آنے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…