جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سندھ میں تعلیمی ادارے کب کھیلیں گے صوبائی حکومت نے واضح کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے جبکہ 8 اگست کے بعدکورونا کی صورتحال کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھاکہ ملک کے

دیگر صوبوں کی نسبت سندھ اور بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لہٰذا صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔نوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اساتذہ، طلبا اور عملے کو31 اگست تک ویکسین لگوانے کی ڈیڈلائن دے دی، تمام صوبوں میں سکول، یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی، تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہوگی، 9 ویں تا 12ویں جماعت تک کے طلبا کو لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیے جائیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزرات تعلیم کانفرنس میں سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبوں میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ میں 8 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ وزرائے تعلیم سے درخواست کی گئی کہ یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کی ویکسی نیشن کی جائے، 18 سال سے زائد عمر طلبا کی ویکسی نیشن لازمی ہے ۔وزارت تعلیم نے اساتذہ، طلبا اور ٹرانسپورٹ عملے کو31 اگست تک ویکسین کروانے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔اسی طرح ملک بھر کے جامعات میں31 اگست تک ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہوگی۔اسکولوں سے متعلق عملے کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سندھ کے علاوہ 9 ویں تا 12 ویں تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہورہے ہیں، ایک فیصلہ کیا ہے کہ 9 ویں تا 12 ویں تک اختیاری مضامین کے امتحانات ہوں گے، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام صوبوں میں 9 ویں تا 12 ویں تک کے طلبا کو لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بچوں کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھا جائے۔ 25 اگست کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…