پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

ہمارے ملک میں اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ نہیں  کینیڈین وزیر اعظم کا مسلمانوں کے لیے بڑا اعلان

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں اسلام و فوبیا کو کوئی جگہ حاصل نہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام و فوبیا نیشنل سمٹ کا انعقاد ٹروڈو حکومت کے متعدد وزرا اور سرکاری اداروں کے منتظمین ، مسلمانوں کی

شہری تنظیموں کے نمائندوں اور معاشرے کے مختلف طبقوں سے شرکا کے ساتھ آن لائن ہوا۔ٹی آرٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ٹروڈو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئیے پوری طرح وضاحت کرتے ہیں، ہمارے ملک میں اسلام و فوبیا کا کوئی مقام نہیں، تا ہم اس نفرت کے جذبات کو فی الفور ختم کرنا نا ممکن ہے۔‘‘کینیڈین مسلمانوں کے تحٖفظ کی خاطر کاروائیوں کو جاری رکھ سکنے کے لیے ہم نے ٹھوس راہوں کا تعین کیا ہے اور اس نفرت کے جہاں کہیں بھی سامنے آنے پر وہیں پر اس کا قلع قمع کرنے کی ہم نے دوبارہ سے توثیق کی ہے۔ ہماری حکومت مساجد او سماجی مراکز کے تحفظ کی خاطر سرمایہ کاری میں مصروف ہے۔ ہم آن لائن انتہا پسندی اور ریڈیکل ازم کو ملیا میٹ کر رہے ہیں انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے حامل گروہوں پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ ہم کینیڈین مسلمانوں کے ساتھ مل جل کر قابل تحفظ، روادار اور قابل احترام کینیڈ کی نشاط کے عمل کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ مسلم طبقے کو گلی کوچوں، شاپنگ سنٹرز اور عوامی مقامات پر با حفاظت اور آزادانہ ماحول حاصل ہونا چاہیے، اس ضمن میں لازمی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…