جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سندھ کابینہ میںکئی اہم وزیروں کی چھٹی کا امکان

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق موجودہ کابینہ سے تین وزرا اورایک مشیر کو فارغ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ کچھ وزراکے قلمدان تبدیل کردیئے جائیں گے۔ حکومت سندھ کے باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ

سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سہیل انور سیال،نثاراحمد کھوڑو اور ہری رام کو سندھ کابینہ سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سعید غنی سے محکمہ تعلیم اور سیدناصر حسین شاہ سے اطلاعات کا قلمدان واپس لیا جاسکتا ہے۔سردار شاہ کو وزیرتعلیم اور سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے کی توقع ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل راہو سے زراعت اور تیمور تالپور سیانفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لینے کا اصولی طور پرفیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ کابینہ میں جام خان شورو,گیان چند, ضیا عباس کو صوبائی وزیر بنایاجائیگا۔ضیاعباس کو وزیر آبپاشی اور جام خان شورو کو ورکس اینڈ سروسز کے قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ اطلاعات ہیں کہ جام اکرام دھاریجو سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا اورمعاون خصوصی بنگل خان مہر کو اینٹی کرپشن کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ صوبائی وزیر اسماعیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان دیئے جانے کی توقع ہے۔مکیش کمار کو خوراک اورگیان چند کو اقلیتی امور کا قلمدان دیاجاسکتا ہے۔تیمور تالپور کو وزیر جنگلات بنایاجائے گا۔اسی طرح تنزیلہ قمبرانی کو وزیراعلی کا معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بنانے پر غور ہورہا ہے۔منظور وسان کو وزیراعلی کا مشیر زراعت بنانے کا امکان ہے۔ حکومت سندھ نے وزیراعلی کے پانچ معاونین خصوصی مقررکرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ نئی کابینہ میں ریاض شیرازی,رسول بخش چانڈیو,ارباب لطف اللہ کو وزیراعلی کا معاون خصوصی بنایاجائیگا۔ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر سماجی بہبود بنائے جانے کا امکان ہے۔لیاقت آسکانی ایاز مہر کو بھی سندھ کابینہ میں نمائندگی دی جاسکتی ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے نئے وزراکی تقریب حلف برداری جمعرات کی شام سات بجے گورنر ہاس کراچی میں ہوگی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل وزراسے حلف لیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…