اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

بل گیٹس اور ملینڈا کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی سابقہ اہلیہ کو کتنی بڑی رقم منتقل ہو گئی ، حیران کن انکشاف

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن (آن لائن) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا گیٹس کے راستے جدا ہوگئے ، دونوں نے طلاق کے تین ماہ بعد باضابطہ طور پر علیحدگی کے پیپرز دستخط کردیئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ جج نے دونوں کے

درمیان طلاق کے پیرزپر دستخط کردیئے۔بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3 مئی کو 27 سال کی شادی کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کی اعلیٰ عدالت میں دائر طلاق کی درخواست میں ملینڈا گیٹس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بل گیٹس سے ان کی شادی ‘ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ’ کا شکار ہوگئی تھی۔بل اور ملینڈا گیٹس دونوں پہلے ہی اپنے اثاثوں کی تقسیم سے متعلق معاہدہ کرچکے ہیں۔ بل گیٹس کی مجموعی دولت کا تخمینہ 130 بلین ڈالر سے زائد ہے، جس میں سے وہ اپنی سابقہ بیوی کو 65 بلین ڈالر تک منتقل کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملینڈا گیٹس کی دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس سے طلاق کے فیصلے کی ممکنہ وجہ بل گیٹس کی جیفری ایپسٹین سے ملاقاتیں تھیں۔جیفری ایپسٹین امریکی سرمایہ کار تھے جنہیں 2019 میں جنسی جرائم کی وجہ سے سزا ہوئی تھی اور انہوں نے جیل ہی میں خودکشی کرلی تھی۔ فردِ جرم کے مطابق ایپسٹین نے درجنوں کم عمر لڑکیوں کا ریپ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…