جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں ختم تمام سرکاری اور نجی اسکولز کھول دیے گئے

datetime 2  اگست‬‮  2021 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج پیر سے کھل گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سميت لاہور ميں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسکولز کھول دیئے گئے۔

محمکہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی انتظامیہ کو ہداہت کی کے کہ کرونا ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کرایا جائے جبکہ طلباء و طالبات کو ماسک، سینٹائزر فراہم کیے جائیں۔کورونا وباء کے خطرات کے پیش نظر طلبہ کوپچاس فیصد حاضری کے ساتھ بلوایا گیاہے ۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے نئے اوقات کار کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،لڑکوں کے سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ لڑکیوں کے سکولوں کا وقت صبح پونے 8 بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے ، اس اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک رہے گا۔سکولز ایجوکیشن کے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔پنجاب میں یونیورسٹیاں اور کالجز بھی آج دو اگست سے کھل جائیں گے ۔ایچ ای سی کی کورونا پالیسی کے تحت یونیورسٹیوں کو کھولا جائیگا،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے پاپند ہوں گے،یونیورسٹیوں کی انتظامیہ 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے کے پاپند ہوں گے،اساتذہ و ملازمین کو کورونا ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…