جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

کے پی ایل کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کشمیر پریمئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کا افتتاحی میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا

جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا، تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پریمئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔ڈائریکٹر آپریشنزڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان نے کشمیر پریمئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے اعلان کے موقع پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس سے نہ صرف خطے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ دنیا بھر میں یہ پیغام بھی جائے گا کہ یہ خطہ امن کا گہوارہ ہے۔تیمور خان نے مزید کہا کہ ہرشل گبز اور تلکارتنے دلشان کا کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینا نہایت خوش آئند ہے۔ غیر ملکی اسٹارز کی موجودگی میں کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوںنے کہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے نہایت مناسب ثابت ہوگا۔کشمیر پریمئر لیگ کے شیڈول کے مطابق6 اگست رات 8:30 بجے میرپوررائلز بمقابلہ راولاکوٹ ہاکس ،7 اگست دوپہر 2:00 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ کوٹلی لائنز،7 اگست رات 7:30 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز،8 اگستدوپہر 2:00 بجے میرپور رائلز بمقابلہ باغ اسٹالیئنز،8 اگست رات 7:30 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ کوٹلی لائنزبروز ،9 اگست دوپہر 2:00 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ میرپور رائلزبروز 9 اگست رات 7:30 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرزبروز ،10 اگست دوپہر 2:00 بجے مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ کوٹلی لائنزبروز ،10 اگست رات 7:30 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ اوورسیز واریئرز،11 اگست دوپہر 2:00 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ باغ اسٹالیئنز،11 اگست رات 7:30 بجے کوٹلی لائنز بمقابلہ میرپور رائلزبروز ،12 اگست دن 11:00 بجے باغ اسٹالیئنز بمقابلہ مظفرآباد ٹائیگرز،12 اگست سہ پہر 4:00 بجے راولاکوٹ ہاکس بمقابلہ اوورسیز واریئرز،13 اگست دن 11:00 بجے اوورسیز واریئرز بمقابلہ کوٹلی لائنز،13 اگست سہ پہر 4:00 بجے مظفرآباد ٹائیگرز بمقابلہ میرپور رائلز،14 اگست سہ پہر 4:00 بجے کوالیفائر1بمقابلہ 2 ، 15 اگست سہ پہر 4:00 بجے ایلیمینیٹر1 (3 بمقابلہ 4)بروز ، 16 اگست سہ پہر 4:00 بجے ایلیمینیٹر2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم،17 اگست:شام 7:00 بجے فائنل کوالیفائر جیتنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر 2 جیتنے والی ٹیم کے درمیان ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…