جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیرکا وزیراعظم بننے کے خواہشمندوں کی تعداد نصف درجن ہو گئی، کرسی کون سنبھالے گا؟تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

datetime 2  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیرکے وزیر اعظم کے عہدے کے خواہش مندوں کی تعداد نصف درجن ہو گئی ہے جس میں اضافہ ہوسکتا ہے جیسا کہ وزیر اعظم عمران خان امید واروں کے انٹرویوز کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق اس فہرست میں دو مزید اضافے کوٹلی سے منتخب ہونے والے نثار انصار اور باغ سے واپس آنے والے سردار قیوم نیازی

کے ہیں۔ معتبر طور پر معلوم ہوا ہے کہ وہ خاص طور پر وزیراعظم کے ساتھ اپنے الگ الگ انٹرویوز کے لیے اپنے آبائی شہروں سے وفاقی دارالحکومت پہنچے۔ مانا جاتا ہے کہ خواہشمندوں کے وسیع گروہ کا وزن کرنے کے بعد وزیراعظم اپنے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کو منتخب کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ لیکن عین اسی وقت ایک گمنام شخص جس کا عوامی طور پر تذکرہ نہیں کیا جا رہا ہے ، وہ عہدہ سنبھال لے گا۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو آرام دہ اکثریت کی وجہ سے عمران خان کسی بھی پریشر گروپ کا سہارا نہیں لیں گے کیونکہ انہیں امید ہے کہ کوئی بھی منتخب قانون ساز ان کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ مقابلہ کرنے والوں کی فہرست میں نئے شامل ہونے والے نثار انصار اوور سیز پاکستانی ہیں اور برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار کھوئی رٹہ ، کوٹلی سے الیکشن لڑا۔ ان کے انتخاب کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا تھا جیسا کہ چوہدری رفیق ایڈووکیٹ ، جو ایک سے زائد بار وزیر رہ چکے ہیں، کو اسی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل نہ کرنے کیلئے اس وعدے کے ساتھ خاص طور پر کہا گیا تھا کہ انہیں ٹیکنوکریٹ کیلئے خصوصی نشست کیلئے اسپانسر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…