جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

جھوٹ، انا، گھمنڈ اور خود فریبی افغانستان میں امریکی ناکامی کی وجوہات سامنے آگئیں

datetime 2  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن (اے ایف پی) جھوٹ، انا، گھمنڈ اور خود فریبی! امریکی ماہرین افغانستان میں دو عشروں کی امریکی جنگ میں ناکامی کی وجوہات شمار کر رہے ہیں اور اسے شروع ہی سے بدقسمت قرار دیتے ہوئے ویتنام میں امریکا کے تجربے سے موازنہ کر رہےہیں۔
افغانستان میں کارروائیوں کے بارے میں امریکی انسپکٹر جنرل نے کہا کہ جنگ کو مکمل ناکامی قرار دینا بہت جلدی ہے کیونکہ

حکومت کے پاس طالبان پر غالب آنے کا ہلکا موقع برقرار ہے لیکن انہوں نے کہا کہ امریکی افواج، جو اگلے مہینے روانہ ہوجائے گی، ایک بدعنوان اور غیر متحرک افغان سیکورٹی فورسز اور ایسی حکومت چھوڑ جائے گی جو آسانی سے باغیوں کا شکار ہوسکتی ہے۔افغانستان کی تعمیر نو کے لئے خصوصی انسپکٹر جنرل جان سپکو کا کہنا ہے کہ بڑا سوال یہ ہے کہ تمام رقم یعنی 86 ارب ڈالرز کی رقم اور 20 سال بعد ہم نے اس طرح کے خراب نتائج کیوں دیکھے؟ سپکو ، جن کا کام کانگریسی مینڈیٹ فوجی اور ترقیاتی کوششوں کی تاثیر پر نظر رکھنا تھا ، نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ’’دو الفاظ امریکی تجربے کو بیان کرتے ہیں، ایک گھمنڈ ہے کہ ہم کسی نا کسی طرح اس ملک کو لے سکتے ہیں جو 2001 میں اجاڑ تھا اور اسے چھوٹے ناروے میں بدل سکتے ہیں، اور دوسری چیز دروغ گوئی ہے، ہم نے کانگریس اور امریکی عوام سے مبالغہ کیا، زیادہ مبالغہ کیا، ہمارے جنرلز نے کیا، ہمارے سفیروں نے کیا، ہمارے تمام عہدیداروں نے کیا کہ ہم میں بس بہتری آرہی ہے، ہم بہتری لانے کیلئے تیار ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو قلیل مدتی کامیابیوں پر تعینات کیا گیا اور بہتر نظر آنے کے لیے اپنے مقاصد کو مسلسل تبدیل کیا گیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ جب بھی ہم داخل ہوئے ، امریکی فوج نے گول پوسٹوں کو تبدیل کردیا اور کامیابی ظاہر کرنا آسان بنا دیااور پھر آخر میں جب وہ ایسا بھی نہیں کر سکے تو انہوں نے تشخیص کے آلے کی درجہ بندی کردی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…