جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کورونا اور آلودہ ہوا سے بچانے والا فیس ماسک خود آلودگی کی بڑی وجہ بن گیا

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن (این این آئی )سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے فیس ماسک سب سے اہم ہتھیار ہے تاہم اس کے بڑے پیمانے پر استعمال سے ماحول کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ۔

کورونا اور آلودہ ہوا سے بچانے والا فیس ماسک اب خود آلودگی کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق صرف 2020 میں اندازا ایک ارب 60 کروڑ فیس ماسک سمندر برد کیے گئے جو کہ اب سمندر پر تیرتے پلاسٹک کا وسیع ڈھیر بن چکے ہیں اور ان سے سمندری ماحول اور سمندری حیاتیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس دوران 52 ارب سے زائد ماسک استعمال ہوئے جن میں سے 3 فیصد سمندر برد ہوگئے جو کہ ساڑھے 5 ہزار میٹرک ٹن پلاسٹک کے برابر ہیں ، یہ ماسک سمندر میں تیرتے کل کچرے کا 7 فیصد ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے انہیں قدرتی طور پر تلف ہونے میں ساڑھے چار سو سال کا عرصہ لگ سکتا ہیسمندری ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا تھاکہ ڈسپوزل فیس ماسک کو بہتر طریقے سے تلف کرنے سے سمند کو مزید آلودہ ہونے سے روکا جاسکتا ہے تاہم سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ایسے ماسک استعمال کیے جائیں جو دوبارہ قابل استعمال بنائے جاسکیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…