اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

دودھ میں ہلدی ڈال کر پینے سے جسم میں کیا طاقت ملتی ہے؟ فوائد جان کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

ہلدی کے استعمال سے ہرکوئی کسی نہ کسی طریقے سے ضرور واقف ہوتا ہے کسی کو چوٹ لگ جائےتو اس کو دودھ میں ہلدی ڈال کر دی جاتی ہے۔ زخم کے اوپر تیل میں ملا کر لگائی جاتی ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگ دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کے حیران کن فوائد نہیں جانتے ۔یا درہے کہ دودھ میں ہلدی ڈال کرپینے سے اور بھی بہت سے فوائد ہیں۔ جو کہ عام لوگ نہیں جانتے ۔

ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ ہلد ی والے دودھ کے فوائد کیا ہیں؟ اور یہ دودھ تیار کیسے کرناہے؟ تاکہ اس کی مناسب مقدار استعمال کرکے اس کے فائدے حاصل کرسکیں۔ کیونکہ اکثر لوگ ہلدی والا دودھ تو استعمال کرتے ہیں لیکن مناسب مقدار استعمال نہ کرنے کی وجہ سے انہیں کسی نہ کسی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ہلدی ادرک خاندان کا ایک پودا ہے۔جو کہ جنوب مشرقی ہندوستان کا مقامی پودا ہے۔اس کا اصل رنگ قدرتی زردی مائل ہوتا ہے اس میں زیادہ چمک دمک نہیں ہوتی۔ اس کی خوبیاں اپنے اندر سموئے ہوئے اس کا استعمال سوزش کم کرنے والی ادویات کے طور پر ہوتا ہے۔ یا درہے کہ ہلدی والا دودھ جسم کے لیے جادوئی اثر رکھتا ہے۔ اور اگر اسے روزانہ پینا عادت بنا لیا جائے تو جسمانی مدافعتی نظام مضبوط اور زہریلے مواد کے اخراج اور دیگر مختلف امراض سے بچا جاسکتا ہے۔ہلدی کے بارے میں سائنسی طورپر ثابت ہوچکا ہے۔ کہ یہ جگر کے لیے فائدہ مند مصالحہ ہے یہ جسم کے اندر صفائی کا کام کرتاہے۔ جبکہ جگر میں فیٹی ایسڈ کی اجتماع کی روک تھام کرتا ہے۔ہلد ی ملا دودھ جگر کی غذا اور کیمیکل پروسیس کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے جبکہ ایسے مواد کو جسم سے خارج کرتا ہے جس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جسے سے جسم زہ.ریلے مواد سے بچارہتا ہے۔ماہرین کے مطابق ہلدی کا بنیادی جزو کروکومین ہوتا ہے۔ جو کہ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جس کی وجہ سے عام ورم کےلیے اس کا علاج ہوتا ہے۔ جبکہ جوڑؤں کے امراض اور دیگر مسائل سے تحفظ ملتا ہے سونے سے قبل ایک گلاس اس مشروب کا پینا ایسا اینزائم کو بلاک کرتا ہے جو جسمانی ورم کا باعث بنتے ہیں۔اب آپ کو ہلدی والا دودھ تیار کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں ۔ یا درہے کہ ہلدی والا دودھ بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ لیکن اس میں جذبا ت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ وہ ہے ہلدی کی مقدار ۔ اگرآپ ایک گلاس دودھ میں ایک کھانے کاچمچ ہلدی شامل کرلیں گے تو دودھ نہ صرف پینا مشکل ہوجائے گا بلکہ اس کو پینا آپ کو بجائے فائدے کے نقصان پہنچاسکتا ہےکیونکہ ہلدی کی یہ مقدار بہت زیادہ ہے اس دودھ کوتیار کرنے کامناسب طریقہ یہ ہے کہ آپ نے ایک گلاس دودھ کسی پتیلی میں لینا ہے اور اس میں صر ف دو چٹکی ہلدی شامل کرنی ہے۔ اور پھر اس کو ابال لینا ہے جیسے ہی اس کو ایک یا دو ابال آئیں تو اس کو چولہے سے اتار لیں۔ اور نیم گرم ہونے پر استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…