لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ترجمان برائے سائوتھ ایشیا زیڈ تارڑ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے چھ ماہ کے دوران کوئی ٹیلی فون کال نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں
کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر نہیں ہیں۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں ایڈمنسٹریشنز کے حکام ایک دوسرے کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور معمول کے مطابق مختلف سطحوں پر تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیلی فون کال کی لاجسٹکس میں نہیں جانا چاہتا۔ چند روز قبل ہی امریکہ نے خیر سگالی کے طور پر پاکستان کو ویکسین کی تین ملین خوراکیں دی ہیں۔پاکستانی میڈیا سے انٹر ایکشن کے دوران امریکی سفارت کار نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی پرانی ہے۔پاکستان سے اڈوں کیلئے کوئی مطالبہ و درخواست نہیں کی