اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

بابراعظم جلد ویرات کوہلی سے بڑا بیٹسمن بن جائے گا،شاہد آفریدی

datetime 30  جولائی  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا بیٹسمین بن جائے گا ،

میچ جیتنے کے لئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری ہے ، پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی میں بہترین ہے۔قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے خود کو منوانے والے ملتان سلطان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے بھائی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مْتاثر کردیا ہے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی کے چھوٹے بھائی نیٹ میں عمدہ بولنگ کررہے ہیں۔سابق کپتان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ واقعی! میں اس نوجوان فاسٹ بالرسے بہت متاثر ہوا ہوں جو کہ شاہنواز دھانی کا بھائی ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ شاہنواز دھانی کی فیملی میں عمدہ بولنگ کرنے کا ٹیلنٹ موجود ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ اندرون سندھ میں کرکٹ کا حقیقی ہنر ہے اور اب کھلاڑیوں کو کرکٹ کے لیے کراچی کا رْخ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔سابق کپتان نے لکھا کہ ہمیں سندھ بھر میں نوجوان کرکٹرز کے لیے معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…