جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) اور سعودی عرب کی معیشت کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ آئندہ سال 4 فیصد تک ترقی کرے گی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سہ ماہی سروے میں کہا گیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی

6 معیشتیں رواں سال بحال ہوں گی اور 2 سے تین فیصد تک بڑھے گی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سروے میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ عرب دنیا کی دو بڑی معیشتیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اگلے سال تک 4 فیصد سے زیادہ گروتھ کریں گی۔ معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ تیل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اوپیک پلس معاہدے سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت کو فائدہ پہنچ گا، طویل مدتی معاہدے اور منصوبہ بندی کے تحت تینوں خلیجی ممالک مئی 2022 تک تیل کی پیداوار اور عالمی منڈی میں شیئر میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ سروے کے مطابق 2022 میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی معیشت اور دنیا کی سب سے بڑی تیل برآمد کنندہ کی مجموعی پیداوار میں 4.3 فیصد بڑھوتی ہوگی۔دوسری جانب معیشت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں اس سال 2.3 فیصد، اگلے سال 4.2 فیصد اور 2023 میں 3.4 فیصد کی ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسی طرح دیگر خلیجی ممالک کی معیشتوں کے حوالے سے بھی اگلے سال کی مثبت پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…