پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر جبکہ پاکستان میں قیمت 0.72 ڈالر، عالمی سطح پرپٹرولیم مصنوعات میں 47 فیصد جبکہ پاکستان میں صرف 11 فیصد اضافہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد حکومت کی وضاحت

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی

قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے، یاد رہے کہ جن 27 ممالک میں قیمتیں پاکستان سے کم ہے ان میں سے زیادہ تر ممالک اپنی پٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہیں۔ اس وقت پٹرولیم پراڈکٹس پر حکومت پاکستان تقریباً صفر کے قریب ٹیکس وصول کر رہی ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لٹر ہے، دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں گیارہ فیصد ہوا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 1روپے71پیسے مزید اضافہ عوام کے ساتھ ظلم،زیادتی او رنا انصافی ہے، پہلے ہی ملک میں مہنگائی کا دیوعوام کا خون پی رہا ہے بیروزگاری کا سونامی ہے اور اب عوام کونوالے نوالے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد پٹرول، بجلی،خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ مہنگائی کا ظلم اسی رفتارسے جار ی رہا توپورے معاشرے کو غربت اور بے چینی کی آگ کھا جائے گی۔ حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے، یہ ظالمانہ اقدام واپس لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…